جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ ارکان بھی شامل ہیں جن کے متعلق پرتشدد کاروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
فائل فوٹو
مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری کیے گئے 10نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا۔یہ کاروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16 (1)کے تحت عمل میں لائی گئی۔
ان ارکان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ ارکان بھی شامل ہیں جنکے متعلق پرتشدد کاروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
ان ارکان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ ارکان بھی شامل ہیں جن کے متعلق پرتشدد کاروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔