راولپنڈی میں نالے سے بچے کی لاش 3 روز بعد برآمد ۔گرنے کی وڈیو بھی سامنے آ گئی
بچے کی لاش گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے برآمد ہوئی ، قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے
فائل فوٹو
راولپنڈی کے علاقے کچا اسٹاپ میں تین روز قبل سیوریج نالے میں بہہ جانے والے معصوم بچے کی لاش نالہ لئی سے برآمد کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے گزشتہ تین روز سے جاری سرچ آپریشن کے دوران آج ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو بڑی کامیابی ملی، جہاں گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔
ریسکیو حکام نے لاش کو نالے سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام قانونی تقاضے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی بچے کی میت کو تدفین کے لیے غمزدہ ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
بچے کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹے بچے نے سات سالہ وصال کو دکھا دیا جس پر وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا۔