چین ایران معاملے میں سرگرم رہا،امریکی صدر کا انکشاف

چینی صدر آئندہ ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے جبکہ وہ خود بھی رواں سال کسی وقت چین کا دورہ کریں گے۔

June 20, 2026 · اہم خبریں
چین ایران معاملے میں سرگرم رہا،امریکی صدر کا انکشاف

چین ایران معاملے میں سرگرم رہا،امریکی صدر کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے متعلق معاملے میں چین فعال رہا اور اس نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے عالمی سفارتی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اپنی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد تیل ایران سے حاصل کرتا ہے، تاہم حالیہ صورتحال میں بیجنگ نے ایران کے معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چینی صدر آئندہ ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے جبکہ وہ خود بھی رواں سال کسی وقت چین کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور بہترین تعلقات موجود ہیں، جو مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز کی کارروائی کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی ٹائم لائن مقرر نہیں کی گئی۔