صدر،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت
واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا
اسلام آباد۔صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے بنوں میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کی حمایت جاری رکھے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں مزید مضبوط کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔