لبنان میں اسرائیلی حملوں پر آبنائے ہرمز پھر بند کرنے کا ایرانی اعلان

مذاکراتی ٹیم جلداس معاملے پر بات چیت کے لیے سوئٹرزلینڈجائے گی ،وزارت خارجہ

June 20, 2026 · اہم خبریں

 

ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیاہے کہ آبنائے ہرمزپھربند کی جارہی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ،ترجمان کا کہناہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم جلد ہی سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کرے گی، فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات خارجہ وزارت نے بتائی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ایرانی وفد وہاں دوسرے فریق سے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گی۔

کچھ دیر پہلے ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران ایک بار پھر آبنائے ہرمزبند کرنے جا رہا ہے۔ اس کی وجہ لبنان میں اسرائیل کی مبینہ خلاف ورزیاں اور امریکہ کا عبوری معاہدے کی پہلی شق پر عملدرآمد نہ کرنا بتایا گیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ترجمان نے کہاکہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کی ہے، اور دوسرے فریق پر لازم ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ لبنان پر اپنے حملے روک دے۔

روئٹرزنے ایران کے اعلیٰ مشترکہ فوجی کمانڈ، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبنائے کو جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کی وجہ امریکہ اور اسرائیل کی مبینہ طور پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔ یہ بات ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے رپورٹ کی ہے۔

ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ آبنائے ہرمزبند کرنا پہلا قدم ہے، جو کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزیوں کا جواب ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔