شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقات
اُمید ہے جب واپس جائیں تو ہمارے پاس معاہدے کی زبردست دستاویز ہو: شہباز شریف
فوٹو سوشل میڈیا
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران مذاکرات سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وفد سے ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی وفد سے ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مذاکراتی عمل کے آغاز سے قبل گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے مذاکرات ممکن ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سارے عمل کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے جنھوں نے اس کے لیے انتھک محنت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ جب ہم واپس جائیں تو ہمارے پاس ایک معاہدے کی زبردست دستاویز ہو۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس سارے معاملے میں ان دونوں شخصیات کا کردار بہت شاندار رہا ہے۔