امریکہ، ایران تکنیکی مذاکرات پیر کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
یہ تکنیکی مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوں گے ، ترجمان وزارتِ خارجہ
فائل فوٹو
تہران: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اتوار کو امریکہ، ایران مذاکرات کے بعد پیر کو تکنیکی سطح کے مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ نے ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ تکنیکی مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوں گے۔
ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کریں گے۔