ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کیلیے مکئی، گندم اور سویا بین امریکی کسانوں سے خریدے جائیں گے کیونکہ ایران کو خوراک اور طبی سامان کی شدید ضرورت ہے ، ایکس کا بیان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ ناکہ بندی کیلئے تمام بحری جہاز اپنی پوزیشن پر موجود رہیں گے تاہم ناکہ بندی کی بحالی کا امکان انتہائی کم دکھائی دیتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کیلئے جاری کی جانے والی رقوم امریکی نگرانی والے ایسکرو اکاؤنٹ میں رکھی جائیں گی اور یہ فنڈز صرف خوراک اور طبی سامان کی خریداری پر خرچ کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کیلیے مکئی، گندم اور سویا بین امریکی کسانوں سے خریدے جائیں گے کیونکہ ایران کو خوراک اور طبی سامان کی شدید ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز سے ایک دن میں 19 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہوئی۔