آرمی چیف سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کےنائب کمانڈرکی ملاقات
جی ایچ کیو میں دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
فائل فوٹو
راولپنڈی:لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI(M), HJ، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ فوجی تربیت و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان آرمی کے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے عزم کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کو تسلیم کیا۔