غزہ بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کیلیے مراکشی فوجی اسرائیل پہنچ گئے

مراکش غزہ بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

غزہ: مراکش کے فوجی افسران غزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے اسرائیل پہنچ گئے۔

امریکی حکام کے مطابق مراکشی فوجی 18 جون کو جنوبی اسرائیل میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہیں متعلقہ ذمے داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی فورس کے عملی ڈھانچے کی تشکیل کا حصہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مراکش غزہ بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے والا پہلا عرب ملک ہے۔

واضح رہے کہ مراکش نے فروری میں غزہ میں پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔