ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔
فائل فوٹو
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بدھ کے روز ایک ٹیلیفونک رابطے میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی پیش رفت اور تازہ سفارتی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلسل مشاورت، سفارتی رابطوں کے تسلسل اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینا خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے، تاکہ مذاکراتی عمل کو مثبت اور دیرپا نتائج کی طرف لے جایا جا سکے۔
یہ رابطہ تہران اور ریاض کے درمیان جاری مسلسل سفارتی روابط کا حصہ ہے، جنھوں نے سنہ 2023 میں اپنے تعلقات بحال کیے تھے اور اس کے بعد سے مختلف علاقائی معاملات پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے۔