اسرائیل کی 3.3 ارب ڈالر امداد میں کٹوتی پر امریکی ڈیموکریٹس تقسیم

اسرائیل کی امداد میں کٹوتی کی قرارداد اس ہفتے ووٹنگ کے لیے پیش ہوگی

July 1, 2026 · بام دنیا

امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسرائیل کے لیے 3.3 ارب ڈالر کی امداد میں کٹوتی سے متعلق مجوزہ بل پر ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر واضح اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس معاملے پر ہونے والے ایک اہم اجلاس کے بعد ڈیموکریٹک قیادت نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بل پر اپنی ذاتی رائے اور ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔

ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس بینی تھامسن نے اسرائیل سے متعلق پارٹی کے اندر ہونے والی بحث پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے سیاست میں ہیں، لیکن اس نوعیت کی گفتگو پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

دی ہِل کے مطابق اس ترمیمی بل کی منظوری کے امکانات کم ہیں، کیونکہ ریپبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان نہیں، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی بھی اس معاملے پر منقسم ہے۔

ترقی پسند ڈیموکریٹ رہنما الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور رشیدہ طلیب نے امداد میں کٹوتی کی حمایت کی ہے، جبکہ معتدل ڈیموکریٹ ارکان اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔