ایران : امریکہ کے تازہ حملوں میں ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
ہفتے کی شام حاجی آباد، فارور بندر لنگہ اور قشم کے علاقوں پر حملے کیے گئے۔
فائل فوٹو
تہران: اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں میں جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔
ارنا کے مطابق ہفتے کی شام حاجی آباد، فارور بندر لنگہ اور قشم کے علاقوں پر حملے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فارور بندر لنگہ پر حملے میں موبائل فون کمپنی ’ہمراہ اول‘ کے دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ ایک ملازم جاں بحق جبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل قشم کے گورنر حسین امیر تیموری نے بتایا تھا کہ جزیرے پر 10 سے 11 میزائل یا گولے آ کر گرے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام اہداف فوجی نوعیت کے تھے اور ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔