پاکستان ہی ایران امریکا تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر آذربائیجان
شہبازشریف اور سیدعاصم منیر کا خطے میں امن کیلئے عزم قابل تعریف ہے۔صدر الہام علیوف
فائل فوٹو
باکو:صدر آذربائیجان الہام علیوف کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان ہی ایران امریکا تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر الہام علیوف نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتاہے، وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں، شہبازشریف اور سیدعاصم منیر کا خطے میں امن کیلئے عزم قابل تعریف ہے۔
صدر آذربائیجان نے مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں کہا کہ امید ہے پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کوششوں میں کامیاب ہوگا۔