ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو عراقی مزاحمتی گروہ میدان میں آئیں گے۔کتائب حزب اللہ
ایران نواز گروپ نےجنگ کی صورت میں بھرپور شرکت کو اپنا نظریاتی مؤقف قرار دے دیا۔
July 15, 2026 · بام دنیا
ایران کی حمایت یافتہ عراقی تنظیم کتائب حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو عراقی مزاحمتی گروہ فوری طور پر اس میں شامل ہو جائیں گے۔
تنظیم کے عہدیدار ابو مجاہد العساف نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو مزاحمتی قوتوں کی شرکت فوری اور یقینی ہوگی۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ “یہ فیصلہ ہمارے نظریے پر مبنی ہے اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔