امریکی حملے میں ایران کے گندم ذخیرہ کرنے والے سائلو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صوبائی نائب گورنر کے مطابق حملہ خوزستان کے ہوویزہ کاؤنٹی میں کیا گیا
July 15, 2026 · بام دنیا
ایران کے مغربی صوبے خوزستان کے ضلع ہوویزہ میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں گندم ذخیرہ کرنے والے ایک سائلو کو نشانہ بنایا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خوزستان کے نائب گورنر نے بتایا کہ رات گئے امریکی میزائل اس گندم ذخیرہ کرنے والی تنصیب پر آ کر گرے، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
صوبائی حکام کے مطابق حملے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ نقصان کی نوعیت کا مزید تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔