فوجی چھاؤنی پر امریکی میزائل حملے میں 7 ایرانی فوجی جاں بحق۔ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

ایرانی فوج نے بامپور گیریژن پر حملے کو "بزدلانہ جارحیت" قرار دے دیا۔

July 15, 2026 · بام دنیا

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایران کے علاقے بامپور میں واقع فوجی گیریژن پر امریکی میزائل حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی فوج نے اپنے بیان میں اس حملے کو “بزدلانہ جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ “اس جرم کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق امریکی فوج نے 13 میزائل داغے، جنہوں نے بامپور بیرک میں رہائشی اور سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 388ویں بریگیڈ کے سات اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ پیشگی دفاعی اقدامات کی بدولت حملے میں جانی نقصان کو محدود رکھنے میں مدد ملی۔