ایران کا فی الحال کسی نئی بات چیت کا ارادہ نہیں،اسماعیل بقائی

امریکا نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت کے تحت عائد ذمہ داریاں پوری نہیں کیں

July 16, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس وقت ایران کی کسی نئی بات چیت یا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ دوحہ میں قطر کے حکام سے سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ملاقات کریں گے، تاہم اس دورے کا مقصد کسی نئے مذاکراتی عمل کا آغاز نہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت کے تحت عائد ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، جس کے باعث معاہدے کی بنیاد متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب دوسرے فریق نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کی تو ایران کے لیے بھی سابقہ ذمہ داریوں پر عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔