بغداد میں امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

کسی حملے کی صورت میں ملبے یا ملبہ گرنے والی جگہوں کے قریب نہ جائیں۔

July 17, 2026 · بام دنیا

بغداد میں امریکی سفارت خانے نے اربیل پر گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے کے بعد عراق میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی، اغوا، مسلح تصادم اور بدامنی کے خطرات کے باعث امریکی شہری عراق کا سفر نہ کریں۔

سفارت خانے کے مطابق عراق کے ہنگامی حالات میں امریکی شہریوں کی مدد کرنے کی امریکی حکومت کی صلاحیت بھی محدود ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے گریز کریں اور کسی حملے کی صورت میں ملبے یا ملبہ گرنے والی جگہوں کے قریب نہ جائیں۔