کویت نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

کویت میں ایرانی حملے، بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان

July 18, 2026 · بام دنیا

کویتی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ صبح ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک دیا۔

فوجی بیان کے مطابق ایرانی حملوں کے دوران بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کویتی فوج کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں چند فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔