آزادکشمیر میں انتخابات مقررہ وقت پرہی ہوں گے،مرحلہ وارپولنگ کی تجویز مسترد

الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار

July 18, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اور ریاستی حکام نے انتخابات ملتوی کرنے اور ڈویژن وار مرحلہ وار پولنگ کرانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام انتخابی حلقوں میں ایک ہی روز، مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

تاہم اس فیصلے سے متعلق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھاکہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں کرانے پر غور شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں مظفرآباد و میرپور اور دوسرے میں پونچھ ڈویژن کا الیکشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، اس تجویزپر ایکشن کمیٹی سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم رکاوٹیں بدستور برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ریاستی انتخابات منعقد ہوں گے۔سرکاری ترجمان کا کہناہے کہ بعض جگہوں پر احتجاج کے باوجود آزاد کشمیر کے عوام اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور الیکشن اپنے طے شدہ شیدول کے مطابق ہوں گے۔