مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کو “بڑا شیطان” قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط اور وعدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

July 18, 2026 · اہم خبریں

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے مسلسل اقدامات سے اس کی بین الاقوامی وعدوں سے وابستگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔

اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بار بار معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی خلاف ورزی سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط اور وعدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے خطاب کے دوران امریکا کو “بڑا شیطان” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے ایرانی بیان پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مختلف معاہدوں، پابندیوں اور خطے کی سلامتی سے متعلق معاملات پر طویل عرصے سے کشیدگی برقرار ہے، جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر متعدد بار معاہدوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔