اردن میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل فوجی رہائشی کمروں تک پہنچ گیا
دو خواتین میں سے ایک 28 سالہ اینجل رام پرساد زندہ جل گئی
17 جولائی کو اردن کے سب سے بڑے فضائی اڈے پر امریکی فوج کی دو خواتین ایک ایسے حملے میں ماری گئیں جس کا امریکی فوجیوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
ایک ایرانی بیلسٹک میزائل امریکی فوجیوں کے رہائشی کمروں تک پہنچ گیا تھا۔ دو خواتین میں سے ایک 28 سالہ اینجل رام پرساد زندہ جل گئی۔ اس کی باقیات ڈھونڈنے میں پانچ دن لگے۔
19 سالہ ایزابیلا گونزالس بھی موقع پر ماری گئی اور ان کی رجمنٹ کے کئی دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک لیفٹننٹ ٹیلر جیمس اگلے دن اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ امریکی فوجی بنکروں میں کیوں نہیں بھاگے اور تھاڈ اور پیٹریاٹ جیسے میزائل دفاعی نظاموں کی موجودگی میں ایران کیسے انہیں نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔
امریکی فوجی تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک اِس حملے کی کہانی اب سامنے آگئی ہے۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔
اردن میں موفق السلتی ایئر بیس ایرانی میزائل حملوں کی پوری کہانی