آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم چوہدری انوار کو شکست ۔ نواز لیگی امیدوار طارق فاروق نے میدان مار لیا
ایل اے7 بھمبھر 3 میں 10 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب
July 28, 2026 · اہم خبریں
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق الیکشن ہار گئے۔
قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع بھمبر ایل اے 7 میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔
اس حلقے میں سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے۔ چوہدری انوار الحق25100 ووٹ لے سکے۔