امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ایرانی ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات کو مسترد کرنے کا اعلان
اہم بیان، انٹیلی جنس ذرائع کو جھوٹا قرار دے دیا، تکنیکی خرابیاں تخریب کاری کا نتیجہ نہیں،
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ایرانی ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات کو مسترد کرنے کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ڈرٹی بم حملے کے منصوبے کی اطلاع دینے والے انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں حالیہ تکنیکی خرابیوں کے واقعات تخریبی عناصر کی کارروائیوں کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ مائیکروسافٹ، ایوی ایشن اور بینکاری نظام میں تعطل کے واقعات ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ ہیں۔
مارکو روبیو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بعض انٹیلی جنس ذرائع جان بوجھ کر صحافیوں کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں، اور کسی ذریعے کی سرکاری ای میل ہونا اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ اس کی فراہم کردہ خبر قابلِ اعتماد ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق بعض گمنام سرکاری ذرائع اپنی حکومتی رسائی اور معلومات کی حیثیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، لہٰذا کسی بھی ذریعے کی فراہم کردہ معلومات کی صداقت کو سختی سے جانچنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان تاحال کسی ملاقات کا کوئی وقت طے نہیں پایا ہے۔