مکہ دفاعی معاہدے میں مزید13ملک شامل۔ ڈپٹی کمانڈر پاکستان سے ہوگا

تعداد 15 تک پہنچ گئی۔جدہ میں منعقدہ اتحاد کے تیسرے منصوبہ سازی اجلاس کے بعد اعلان

August 14, 2026 · اہم خبریں
وفاقی اور صوبائی دارالحکومت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں سے سج گئے

 

سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مزیدپندرہ ممالک نے ایک کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد قائم کرنے کے بیان پر دستخط کر دیے ہیں۔

وزارت نے ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے ممالک کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے13ممالک نے اپنے قومی طریقہ کار کو مکمل کر کے اتحاد کے منشور پر دستخط کر دیے ہیں اور باضابطہ طور پر اس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بیان جدہ میں منعقدہ اتحاد کے تیسرے منصوبہ سازی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ یہ تنظیمی اور آپریشنل سرگرمیوں کے مرحلے کی طرف باقاعدہ آغاز کی نمائندگی کرتا ہے، باقی ممالک اس میں شامل ہونے کے لیے ضروری قومی طریقہ کار مکمل کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزارت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جہاں ایک سعودی کمانڈر اس اتحاد کی قیادت کرے گا، اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر کا تعلق پاکستان سے ہوگا۔6 اگست کو سعودی ریئر ایڈمرل عبداللہ بن سالم الشہری کو ا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

تاس نیوزایجنسی کے مطابق ،اجلاس کے شرکاء نے اتحاد کے ہیڈکوارٹرز اور لوگو کا فیصلہ بھی کیا۔ رکن ممالک کے فوجی افسران کی اتحاد کی مشترکہ کمانڈ، مشترکہ بحری آپریشنز سینٹر اور ایک انٹیلیجنس سینٹر میں شمولیت کا عمل مستقبل قریب میں شروع ہو جائے گا۔