ان کے نام بھی نہیں رکھے گئے تھے، پمز میں جاں بحق بچوں کی فہرست

ایک خاتون کے جڑواں بچے جاں بحق ہوئے- صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا

August 27, 2026 · اہم خبریں
پمز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی فہرست۔ دوسری جانب بچوں کو نکالنے کا منطر

پمز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی فہرست۔ دوسری جانب بچوں کو نکالنے کا منطر

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ یہ نومولود بچے کچھ گھنٹے ہی اس دنیا میں رہ گئے۔ فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے نام بھی نہیں رکھے گئے تھے۔

فہرست میں جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کیلئے ’بے بی آف‘ اور ساتھ ان کی والدہ کا نام لکھا ہے جس کے آگے والد کا نام بھی ہے۔

ایک بچے کی پیدائش کسی ظلم کے نتیجے میں ہوئی تھی، اس لیے اسے ایم ایل سی کیس قرار دیتے ہوئے والدہ کے ساتھ والدہ کے باپ کا نام لکھا گیا۔

ایک خاتون کے جڑواں بچے اس سانحے میں جاں بحق ہوئے۔

پمز سے جاری فہرست کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بے بی آف جویریہ زوجہ سمیع اللہ 2. بے بی آف عالیہ زوجہ راشد 3. بے بی آف انیس خالد زوجہ عبداللہ 4. بے بی آف آسیہ بی بی زوجہ بہادر (ٹوئن 1) 5. بے بی آف آسیہ بی بی زوجہ بہادر (ٹوئن 2) 6. بے بی آف شکیلہ زوجہ محمد تنویر 7. بے بی آف سدرہ زوجہ عمران 8. بے بی آف سنبل زوجہ عثمان 9. بے بی آف کرن فاطمہ زوجہ محمد سعید الرحمن 10. بے بی آف آمنہ زوجہ خرم 11. بے بی آف ماریہ زوجہ قیوم 12. بے بی آف خضریٰ زوجہ مدثر 13. بے بی آف حفصہ ایم ایل سی کیس دختر اشتیاق 14. بے بی آف عروسہ سعید زوجہ ادریس خان شامل ہیں۔

آصفہ اور وقاص کے بچے کو بچا لیا گیا۔