سانحہ پمز پر نئی انکوائری کمیٹی تشکیل

ڈاکٹر عاطف انعام سربراہ مقرر، کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی

August 27, 2026 · قومی

فائل فوٹو

سانحہ پمز پر نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کے سربراہ ڈاکٹر عاطف انعام مقرر کیے گئے ہیں ۔ الطاف حسین، ساجد رفیق اور انیزہ جلیل کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

نئی انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی پمز میں پیش آنے والے سانحے سے متعلق تمام معاملات کا جائزہ لے گی اور اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس میں سانحے سے متعلق تحقیقات اور سامنے آنے والی وجوہات و حقائق شامل ہوں گے۔

کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عاطف انعام ہوں گے۔ الطاف حسین، ساجد رفیق اور انیزہ جلیل بطور ارکان کمیٹی میں شامل ہوں گے۔