آزاد کشمیر میں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا۔شیڈول جاری

پولنگ نماز جمعہ کے بعد شروع ہوگی۔۔لیگی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث صورتحال دلچسپ

August 27, 2026 · اہم خبریں
نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی

نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی

مظفرآباد (نمائندہ امت ) آزاد کشمیر میں قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق

کاغذاتِ نامزدگی صبح 9:30 سے 10:30 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال صبح 11:00 بجے تک مکمل کر کے فہرست آویزاں کی جائے گی۔ امیدوار صبح 11:00 سے 11:30 بجے تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسمبلی ہال میں پولنگ نماز جمعہ کے بعد دوپہٹدو بجے شروع ہوگی۔

دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی سینئر قیادت کے اختلافی فیصلوں نے آج ہونے والے انتخابی معرکے کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے۔دوسری جانب پی پی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سردار مختار احمد خان کو وزیراعظم کے لئے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔