پولیس گواہ پیش کرنے میں ناکام۔لیاری گینگ وار کے کمانڈر کی ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے2009 کےمقدمے میں ملزم ملا نثارکی 1لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظورکی
فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے کمانڈ ملا نثار کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں گینگ وار کے اہم کمانڈروں کے خلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے، مقابلہ ، قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کیخلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم ملا نثار کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، ملزم کے خلاف پراسیکیوشن نے ایک بھی عینی شاہد پیش نہیں کیا۔