این ڈی ایم اے کا 30 اگست تا 4 ستمبر کے لیے ملک بھر میں موسم کی صورتحال کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 30 اگست سے 4 ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں اور گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کا 30 اگست تا 4 ستمبر کے لیے ملک بھر میں موسم کی صورتحال کا الرٹ جاری
اسلام آباد (میڈیا) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے 4 ستمبر کے دوران ملک بھر کے لیے موسم کی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش اور گرم موسم متوقع ہے۔
جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے
کہ ہنگامی مدد یا کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 911 پر کال کریں۔ اس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کو سفر سے قبل پاک این ڈی ایم اے موبائل ایپ سے ڈیزاسٹر الرٹ کی رہنمائی حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔