جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت،ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

August 29, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

 

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے دوران اپنی جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پر منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کی جانب سے کمال ذمہ داری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا، اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے۔ ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پمز واقعے کے وقت دو نرسیں، ایک خاتون گارڈ اور ہاؤس آفیسر وارڈ میں موجود تھے۔ آگ لگنے اور پورا وارڈ جلنے میں صرف دو منٹ کا وقت لگا،  ایک نرس نے وارڈ میں آگ پھیلنے سے پہلے ایک بچے کی جان بچائی۔