شطرنج کی سمرقنداولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا
فلسطین سے اظہار یکجہتی، حکومتی پالیسی کی پاسداری، چیس فیڈریشن کا فیصلہ
سمرقند اولمپیارڈ 2026 کا ایک منظر
ازبکستان میں جاری اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس اور دستیاب تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور اسرائیل کا مقابلہ آج ہونا تھا، تاہم قومی شطرنج ٹیم نے حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف میدان میں اترنے سے گریز کیا۔
صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے معاملے پر ایک واضح اور غیر متزلزل پالیسی موجود ہے، اور ملک کی پالیسی کے برخلاف اسرائیل کے ساتھ میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اسرائیل کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرنے کا مقصد فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ازبکستان میں منعقد ہونے والے اس عالمی شطرنج ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔