پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

دروژبا نہم اور واشق الجبل دوم مشقوں میں انسداد دہشت گردی تربیت شامل

September 22, 2026 · قومی

پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک فوجی دستے۔

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروژبا-IX کے نویں ایڈیشن جبکہ پاکستان اور عمان کی مشترکہ فوجی مشق واشق الجبل-II (ماؤنٹین لنکس-II) کے دوسرے ایڈیشن کا آج آغاز ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دروژبا-IX مشق کا آغاز چیرٹ میں جبکہ واشق الجبل-II مشق کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں ہوا۔

دو ہفتوں پر مشتمل ان مشقوں میں پاک فوج کے دستے، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستوں کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کا مقصد آپریشنل تجربات کا تبادلہ، انسداد دہشت گردی کی مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانا اور باہمی عملی تعاون کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مشترکہ تربیت اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے شریک افواج اپنی جنگی مہارتوں اور حربی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں گی، جبکہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو بھی مزید مضبوط کیا جائے گا۔