پیٹرول کی قیمت میں 1.93، ڈیزل میں 4.21 روپے فی لیٹر کمی

ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی

September 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
پیٹرول کی قیمت میں 1.93، ڈیزل میں 4.21 روپے فی لیٹر کمی

پیٹرول کی قیمت میں 1.93، ڈیزل میں 4.21 روپے فی لیٹر کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔