اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

علاقائی امن و استحکام، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور، قریبی رابطے برقرار رکھنے کا اتفاق

September 24, 2026 · اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کر رہے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک ہی میں یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی کشیدگی کم کرنے اور رابطے کے موجودہ ذرائع کھلے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ

ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کی صورت حال اور جاری امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ یوکرین نے دونوں خطوں میں امن اور استحکام کی بحالی کی حمایت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ جولائی 2026 میں بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تنازع پیدا ہوا تھا، جس پر ایرانی حکام نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔