محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر

مسائل کے خاتمے کی سوچ نہیں، حکومت سے مذاکرات کی تیاری ہے، مگر بدقسمتی سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

September 24, 2026 · اہم خبریں
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت حکومت سے بات چیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، لیکن بدقسمتی سے اس وقت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی کیونکہ موجودہ حکومت میں مسائل ختم کرنے کی کوئی سوچ ہی موجود نہیں ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو معلوم ہے کہ انہوں نے کس سے بات کرنی ہے۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں باضابطہ نفاذ سے پہلے ہی غیر اعلانیہ گورنر راج نافذ ہے۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس نے اپنے ایک بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کروا کر ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پیغام دیا بھی گیا تو وہ ان تک نہیں پہنچایا گیا۔