شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال
نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی علاقائی کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔