ایران کے بحری محاصرے سے 122 تجارتی جہازوں نے راستہ بدل لیا، امریکا

ایران کی جانب سے بحری راستوں پر پابندیوں اور جاری کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے

September 26, 2026 · بام دنیا
ایران کے بحری محاصرے سے 122 تجارتی جہازوں نے راستہ بدل لیا، امریکا

ایران کے بحری محاصرے سے 122 تجارتی جہازوں نے راستہ بدل لیا، امریکا

واشنگٹن: امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے بحری محاصرے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد اب تک 122 تجارتی بحری جہازوں نے اپنا مقررہ راستہ تبدیل کیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق ایران کی جانب سے بحری راستوں پر پابندیوں اور جاری کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے، جبکہ ایرانی تیل کی برآمدات بھی تقریباً معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق آبنائے ہرمز میں بعض آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد جولائی کے اختتام پر ایران کی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل دنیا بھر میں تیل اور گیس کی سمندری ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل ہوتا تھا۔

حالیہ کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور تجارتی جہازوں کو متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔