پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب

لائیو ویپن فائرنگ کے دوران آبدوز کی جنگی صلاحیتوں اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

September 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب

کراچی: پاک بحریہ نے نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر آبدوز ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا، جس نے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ کے دوران آبدوز کی جنگی صلاحیتوں اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوز ہنگور کی آپریشنل صلاحیت اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ قومی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے جدید اور ہمہ وقت تیار فورس کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔

حکام کے مطابق آبدوز ہنگور سے کامیاب میزائل فائرنگ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کیلئے صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی عکاسی کرتی ہے۔