ایشین گیمزکا پہلا ٹی 20 کوارٹرفائنل بارش کے باعث منسوخ۔ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ہانگ کانگ کے خلاف مقابلے کاٹاس بھی نہ ہوسکا۔
ایشین گیمز میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے بہتررینکنگ کی بنیادپر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں شیڈول پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا۔
مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے میچ کو منسوخ کردیا،پاکستان بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
شین میں دن بھر وقفے وقفے بعد مسلسل تیز بارش کے باعث گراؤنڈ کا بڑا حصہ کورز سے ڈھکا رہا۔ بارش نہ رکنے کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور میچ شروع ہونے سے قبل ہی اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایشین گیمز کے لیے مقررہ کھیل کے قوانین کے مطابق کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے تو آئی سی سی رینکنگ میں بہتر پوزیشن رکھنے والی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ ملتی ہے۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ میں بھی یہی قانون لاگو ہوا اور پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان ان چار ٹیموں میں شامل تھا جنہیں ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں براہ راست جگہ دی گئی تھی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی سیڈڈ ٹیموں کے طور پر براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔