ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع
اہم تقریب، کیپ ٹاؤن میں اعلان ہوگا، ٹکٹس کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی، ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے حوالے سے جاری کردہ لوگو اور علامتی تصویر
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کی جانب سے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان یکم اکتوبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں ٹورنامنٹ کے شیڈول سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ یہ تقریب میگا ایونٹ کے آغاز سے 1 سال قبل کاؤنٹ ڈاؤن کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے لیے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت اور ان کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔