نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے اپنی پیش گوئیوں کی میعاد دیکھ لیں،فاطمہ مہاجرانی

امریکی حکام نے ایک مرتبہ پھر نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، تاہم اس بار یہ ڈیڈ لائن ایرانی معیشت کے حوالے سے دی گئی ہے۔

September 29, 2026 · بام دنیا
نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے اپنی پیش گوئیوں کی میعاد دیکھ لیں،فاطمہ مہاجرانی

نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے اپنی پیش گوئیوں کی میعاد دیکھ لیں،فاطمہ مہاجرانی

تہران: ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے بارے میں نئی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے پہلے اپنی سابقہ پیش گوئیوں کے نتائج کا جائزہ لینا چاہیے۔

فاطمہ مہاجرانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے ایک مرتبہ پھر نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، تاہم اس بار یہ ڈیڈ لائن ایرانی معیشت کے حوالے سے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے اعتماد کے ساتھ تعمیر نو، مزاحمت اور اپنے حقوق کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی ترجمان نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کرنے سے پہلے اپنی سابقہ پیش گوئیوں کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ بھی دیکھ لیں۔

ایرانی حکومت کی ترجمان کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان تازہ دعوؤں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے ایران کو تباہ کرنے کی بات دہراتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ان کے نمائندوں اور ثالثوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔