اے آئی سے تباہی کا خطرہ حقیقی ہے، پوپ لیو
مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے ماہرین کے خدشات محض بے بنیاد اطلاعات نہیں بلکہ ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
اے آئی سے تباہی کا خطرہ حقیقی ہے، پوپ لیو(فائل فوٹو)
پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی سے انسانیت کو لاحق خطرات کے بارے میں ماہرین کی جانب سے دی جانے والی تنبیہات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
فرانس کے چار روزہ دورے سے روم واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے ماہرین کے خدشات محض بے بنیاد اطلاعات نہیں بلکہ ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کے دوران ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے یہ ٹیکنالوجی انسانی کنٹرول سے باہر نہ ہو اور مستقبل میں انسانیت کے لیے سنگین خطرات کا باعث نہ بنے۔
پوپ لیو کے مطابق اے آئی کی ترقی کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کے فوائد حاصل کرتے ہوئے انسانی زندگی اور معاشرے کے تحفظ کو نظر انداز نہ کیا جائے۔