ایران نے آبنائے ہرمز سے 2 بحری جہاز قبضے میں لے لیے،50 افراد گرفتار

یہ کارروائی جزیرہ قشم اور میناب کے ساحلی پانیوں میں کی گئی۔ گرفتار افراد نے ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ حکام

September 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے دو چھوٹے بحری جہاز اپنے قبضے میں لے لیے، جبکہ ان پر سوار 50 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کارروائی جزیرہ قشم اور میناب کے ساحلی پانیوں میں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

رپورٹ میں گرفتار کیے گئے افراد کی قومیت یا بحری جہازوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ کارروائی کس وقت کی گئی، اس حوالے سے بھی مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں سامنے آسکتی ہیں۔