کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

ایرانی مسلح افواج اور خطے میں موجود اس کے اتحادی مزاحمتی گروہ کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں

September 29, 2026 · بام دنیا
کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت یا خطرے کی صورت میں ایران کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

علی عبداللہی کے مطابق ایرانی مسلح افواج اور خطے میں موجود اس کے اتحادی مزاحمتی گروہ کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے ساتھ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کیا گیا سات نکاتی منصوبہ قطر کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے اور اب تہران امریکی جواب کا منتظر ہے۔

عراقچی کے مطابق پیر کے روز قطری ثالث کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں ایران کا مؤقف امریکی فریق تک پہنچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جواب منگل کو ثالثوں کے ذریعے ایران کو موصول ہوگا۔

ایران کی جانب سے سفارتی راستے سے اپنا منصوبہ پیش کیے جانے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل میں اگلے مرحلے کی توجہ امریکی جواب پر مرکوز ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ایرانی فوجی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل کے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔