سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

October 2, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کو لے جانے والی گاڑی اچانک اپنی سمت سے ہٹ کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثے میں دوسری گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔