خیبرپختونخوا میں بڑھتی بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات پر شہریوں کی شدید تنقید
تشویش ناک صورتحال، صوبائی حکومت پر عدم توجہی کا الزام، وفاق سے فوری کارروائی کا مطالبہ
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شہریوں کا احتجاج
خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت گردی کے تشویش ناک واقعات پر شہریوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے دھرنوں اور احتجاجی سیاست پر مرکوز ہو چکی ہے۔
شہریوں نے صوبائی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم، صحت اور سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سمیت ایک بھی شعبہ بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے وابستہ افراد اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عوام میں نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں، جو کہ صوبے میں بدامنی کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور صوبائی حکومت کے خلاف آئینی و قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے تحلیل کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعلیٰ اس اہم منصب کے اہل نہیں ہیں اور وہ صوبے کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔