خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت

ملاقات آج شام تقریباً 4 بجے ایوان صدر میں ہونے کا امکان ہے، جس میں انہیں اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

October 6, 2026 · اہم خبریں, قومی
خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت

خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت

خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کے لیے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات آج شام تقریباً 4 بجے ایوان صدر میں ہونے کا امکان ہے، جس میں انہیں اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات، خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ دنوں ہونے والی اہم ملاقاتوں اور رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ ملاقات میں حکومتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ قانونی ماہرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی مذاکراتی وفد بھی ملاقات میں شریک ہوگا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مذاکراتی وفد بھی مشاورت میں حصہ لے گا۔