اچکزئی کی اپوزیشن کو مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت
مذاکرات میں پہلی شرط عمران خان سے ملاقات،ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملنے سے انکار
اچکزئی کی اپوزیشن کو وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر اپوزیشن کو احتجاج روکنے اور مذاکرات کی دعوت دیے جانے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت کردی۔
محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی، جبکہ ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔